Maktaba Wahhabi

7 - 158
اہلیہ کے شکرگزارہیں اور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور ہماری اہلیہ ام عدنان کے اس عمل کو اجرو ثوابِ دارین کا ذریعہ بنائے، اسے شرفِ قبولیت سے نوازے، نیز ہمیں اور انھیں خدمتِ دین کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح ہم اپنے اشاعتی ادارہ مکتبہ کتاب و سنت(ریحان چیمہ، سیالکوٹ پاکستان)کے مدیر مولانا غلام مصطفی فاروق کے بھی بے حد ممنون ہیں، جنھوں نے اس کتاب کی طباعت و اشاعت، تزئین و آرایش پر خوب محنت کی ہے اور کتاب کو ظاہری و معنوی محاسن سے آراستہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں کتاب کی طباعت و اشاعت میں کسی بھی طرح سے تعاون کرنے والے اپنے تمام احباب کے بھی شکر گزار ہیں۔ فَجَزَاھُمُ اللّٰہُ خَیْراً فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ و السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ الخبر۔المحکمۃ الکبریٰ ابو حسّان محمد منیر قمر نواب الدین یکم رمضان المبارک۱۴۲۵ ؁ھ ترجمان سپریم کورٹ ،الخبر ۱۵ اکتوبر ۲۰۰۴ ؁ ء و داعیہ متعاون ، مراکزِ دعوت و ارشاد الخبر ، الظہران ، الدمام (سعودی عرب)
Flag Counter