Maktaba Wahhabi

78 - 158
آپ جانتے ہیں کہ ہم اسے کیا کھلاتے ہیں؟ اللہ کی قسم! ہم ناک میں نالی لگا کر اس کے ذریعے سے اس کے پیٹ میں دودھ پہنچانے کے سوا اسے کچھ بھی نہیں کھلاتے۔یہ ساری تکالیف اسے صرف دودھ ہضم کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ 3. میرے ایک دوسرے دوست نے مجھے بتایا کہ میں ایک فالج زدہ مریض کے پاس سے گزرا جس کے جسم کا کوئی ایک بھی حصہ حرکت نہیں کرتا تھا۔ان کا کہنا ہے: میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ مریض کوریڈور سے گزرنے والے لوگوں پر چلا رہا تھا۔میں اس کے کمرے میں داخل ہو گیا۔میں نے دیکھا کہ اس کے سامنے لکڑی کی رحل پڑی ہے اور اس پر قرآنِ کریم کھلا پڑا ہے۔یہ مریض کئی گھنٹوں سے دو ہی صفحات کی تلاوت کیے جا رہا ہے۔جب شروع سے لے کر آخر تک پہنچ جاتا ہے تو پھر نئے سرے سے آغاز کر دیتا ہے۔اس کا ان دو ہی صفحات کو بار بار دہرانا محض اس مجبوری کی وجہ سے ہے کہ وہ قرآنِ کریم کے اوراق کو پلٹنے کی استطاعت اور ہاتھوں کو حرکت دینے کی طاقت و اختیار سے عاری ہو چکا ہے۔اس کے پاس کوئی ایسا شخص بھی موجود نہیں جو قرآنِ کریم کے اوراق پلٹنے میں اس کی مدد کرے۔ جب میں اس کے سامنے جاکر کھڑا ہوگیا تو اس نے مجھ سے مخاطب ہو کر کہا: براہِ مہربانی صفحہ آگے پلٹ دیں۔میں نے مصحف شریف کا اگلا صفحہ نکال دیا، اس سے اس کا چہرہ تمتما اٹھا۔پھر اس نے اپنی نگاہیں قرآنِ کریم پر
Flag Counter