Maktaba Wahhabi

83 - 158
لو۔اے ہر طرح کے دکھ درد اور کرب و الم سے پاک انسان! اے اللہ کی نعمتوں میں پلنے والے! جو اللہ کے غضب وانتقام سے ذرہ برابر بھی نہیں ڈرتے ہو! اللہ نے تمھارے ساتھ کیا برا کیا ہے کہ تم اس کے عوض اس کی معصیت و نافرمانی کر رہے ہو؟ اس نے تمھیں کیا تکلیف پہنچائی ہے؟ کیا اس کی نعمتیں تم پر یکے بعد دیگر ے نازل نہیں ہو رہیں؟ اور اس کا تم پر اتنا فضل وکرم ہے کہ جس کا تم اندازہ و شمار ہی نہیں کر سکتے ہو۔کیا تمھیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں کہ کل قیامت کے دن تمھیں جواب دہی کے لیے اللہ کے سامنے کھڑاکر دیا جائے گا؟ اور اللہ تعالیٰ پوچھے گا: میرے بندے !میں نے تیرے بدن کو صحت وعافیت سے نہیں نوازا تھا؟ میں نے تیرے رزق میں وسعت وفراوانی عطا نہیں فرمائی تھی؟ تیرے کان اور تیری آنکھیں محفوظ نہیں رکھی تھیں؟ تم اس وقت کہو گے:بالکل ایسے ہی تھا۔ تب وہ صاحبِ جبروت وکبریائی رب العالمین پوچھے گا: تم نے میری نعمتوں کی ناشکری اور میری نافرمانی کیوں کی؟ اور میرے غضب و انتقام کا شکار کیوں بنے؟ تب تمام کائنات کے سامنے تمھارے سبھی عیوب کھل جائیں گے اور تمھارے گناہ ایک ایک کرکے تمھارے سامنے پیش کر دیے جائیں گے۔غارت ہو جائیں یہ گناہ۔ان کی نحوست کتنی زیادہ اور ان کا خطرہ کتنا سخت ہے۔؟ ٭ قومِ نوح علیہ السلام کو گناہوں کے سوا کس چیزنے طوفان میں غرق کیا تھا۔؟ ٭ قومِ عاد و ثمود کو گناہوں کے سوا کس نے ہلاک کیا تھا۔؟
Flag Counter