چوتھا اصول
حسن اخلاقاخلاق کا لغوی معنی :اخلاق سے مراد طبعی خصلت و طبیعت اور فطری عادت و مروت ہے۔اخلاق کااصطلاحی معنی:1. امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے اخلاق کی تعریف ان الفاظ میں کی ہے:طَلَاقَۃُ الْوَجْہِ وَبَذْلُ الْمَعْرُوْفِ وَکَفُّ الْأَذٰی۔[1]’’چہرے کی کشادگی اور قولی وفعلی بھلائی کی کوشش کرنے اور قولی وفعلی تکلیف دینے سے رک جانے کو کہتے ہیں۔‘‘2. امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:سَلَامَۃُ النَّفْسِ نَحْوَالْأَرْفَقِ الْأَحْمَدِ مِنَ الْأَفْعَالِ۔[2]’’حسنِ اخلاق نرم اور قابل ستائش افعال واعمال کی طرف اپنے نفس کو سپرد کر دینے کا نام ہے۔‘‘3. امام ماوردی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:حُسْنُ الْخُلُقِ أَنْ یَکُوْنَ سَہْلَ الْعَرِیْکَۃِ لِیْنَ الْجَانِبِ طَلْقَ الْوَجْہِ قَلِیْلَ النُّفُوْرِ طَیِّبَ الْکَلِمَۃِ۔[3]’’حسن اخلاق انسانی نرم خو، پہلو کو جھکانے والا ،کشادہ چہرے والا ، کم نفرت والااور پاکیزہ گفتگووالے مزاج کا نام ہے۔‘‘