مجلس کے آداب1. مجلس میں شریک ہوتے وقت سلام کہیںسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((إِذَا انْتَہٰی أَحَدُکُمْ إِلٰی مَجْلِسٍ فَلْیُسَلِّمْ، فَإِنْ بَدَا لَہٗ أَنْ یَجْلِسَ فَلْیَجْلِسْ، ثُمَّ إِذَا قَامَ فَلْیُسَلِّمْ))[1]’’جب تم میں سے کوئی مجلس میں پہنچے تو اسے سلام کرنا چاہیے، پھر اگر اسے بیٹھنا مناسب معلوم ہو تو وہ بیٹھ جائے، پھر جب اُٹھے تو اسے چاہیے کہ سلام کرے۔‘‘2. جہاں کشادہ جگہ ہو وہاں بیٹھ جائیںسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((إِذَا انْتَہٰی أَحَدُکُمْ إِلَی الْمَجْلِسِ، فَإِنْ وُسِّعَ لَہٗ فَلْیَجْلِسْ، وَإِلَّا فَلْیَنْظُرْ إِلٰی أَوْسَعِ مَکَانٍ یَرٰی فَلْیَجْلِسْ))[2]’’جب تم میں سے کوئی شخص مجلس میں پہنچے تو اگر اس کے لیے جگہ بنا دی جائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے، ورنہ اسے کھلی جگہ دیکھ کر وہاں بیٹھ جانا چاہیے۔‘‘3. مجلس کی کشادگی اللہ کی طرف سے اعزازابو شیبہ الخدری سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: