Maktaba Wahhabi

184 - 194
شعروں کی طرح جلد ی جلد ی ؟ میں ان ایک جیسی سورتوں کو جانتا ہوں جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ملا کر نماز میں پڑھتے تھے پھر مفصل میں سے بیس کا ذکر کیا جو ایک رکعت میں دو سورتیں ہیں۔[1] صحیح مسلم میں ہے یہ بنی بجیلہ کا نہیک بن سنان نامی ایک شخص تھا۔ ابودؤد میں ہے اس نے کہا۔ میں نے ایک ہی رکعت میں مفصل پڑھی ہیں توابن مسعود نے فرمایا شعروں کی طرح جلد ی جلد ی اور ردی کھجوروں کی طرح بکھری ہوئیں ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو ایک جیسی سورتیں ایک رکعت میں دو ہی پڑھتے تھے ۔ الرحمان اور النجم ایک رکعت میں اقتربت اور الحاقہ ایک رکعت ہیں ۔ والطور اور والذّاریات ایک رکعت میں اذاو قعت اور ’’ن‘‘ ایک رکعت میں سأل سائل اور النازعات ایک رکعت میں ویل للمطففین اور عبس ایک رکعت میں والمدثر ،والمزمل ایک رکعت میں اور ھل اتٰی اور ولا اقسم بیوم القیامہ ، ایک رکعت میں عم یتسائلون اور والمرسلات ایک رکعت میں، والدخان اور اذالشمس کورت ایک رکعت میں ابوداؤد کہتے ہیں یہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی تر تیب ہے[2] دوسورتوں کی قراءت ایک رکعت میں جو ایک جیسی ہوں بعض کے قول کے مطابق یہ صرف مفصلات میں ہے جیسا کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مر وی ہے۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں المئین تو ایک سورت ہی رکعت میں پڑھنی چاہیے البتہ المثانی اورا لمفصل کو جیسے چاہیے جمع کر لو۔[3] قلت:… لیکن حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے کہ انہوں نے ایک ہی رکعت میں سورۃ
Flag Counter