Maktaba Wahhabi

29 - 194
قرآن مجید سے علم و عمل کا حصول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ مبارکہ میں سے یہ تھا کہ آپ قرآن کی تعلیم کے وقت اس کو مختلف حصوں میں تقسیم فرماتے۔ جس کو تعلیم دیتے پانچ آیات سے زائد نہ دیتے اور بعض روایات میں دس آیات کا ذکر ہے پس وہ آپ سے نص قرآنی مع صفت و کیفیت ادائیگی سیکھتے اور ساتھ ساتھ علم و عمل دونوں سے بہرہ ور ہوتے۔[1] ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں ابو العالیہ [2] سے روایت کیا ہے انہوں نے فرمایا: ’’قرآن مجید کی پانچ پانچ آیات سیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ پانچ آیات ہی سیکھتے تھے۔‘‘[3] ابن سعد نے طبقات میں[4] اور ابن أبی شیبہ نے مصنف میں[5] ابو عبدالرحمن سلمی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے انہوں نے فرمایا: ہم نے یہ قرآن ان ہستیوں سے سیکھا ہے جو کہتے ہیں کہ
Flag Counter