Maktaba Wahhabi

113 - 222
حضرت صرمہ رضی اللہ عنہ بہت سمجھدار اور دانا آدمی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حکمت و دانائی ان کی زبان پر جاری کردی تھی۔ سفیان بن عیینہ یحییٰ بن سعید سے نقل کرتے ہیں، انھوں نے کہا: میں نے انصار کی ایک بوڑھی عورت سے سنا وہ کہہ رہی تھی، میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا وہ صرمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاں درج ذیل اشعار سیکھنے جایا کرتے تھے: یَقُولُ أَبُو قَیْسٍ وَأَصْبَحَ نَاصِحًا أَلَا مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ وُصَاتِي فَافْعَلُوا أُوصِیکُمْ بِاللّٰہِ وَالْبِرِّ وَالتُّقٰی وَأَعْراضِکُمْ وَ الْبِرِّ بِاللّٰہِ أَوَّلُ وَإِنْ قَوْمُکُمْ سَادُوا فَلَا تَحْسُدُونَہُمْ وَإِنْ کُنْتُمْ أَہْلُ الرِّیَاسَۃِ فَاعْدِلُوا وَإِنْ نَزَلَتْ إِحْدٰی الدَّوَاہِي بِقَوْمِکُمْ فَأَنْفُسَکُمْ دُونَ الْعَشِیرَۃِ فَاجْعَلُوا وَإِنْ یَّأْتِ غُرْمٌ فَادِحٌ فَارْفُقُوہُمْ وَمَا حَمَّلُوکُمْ فِي الْمُلِمَّاتِ فَاحْمِلُوا وَإِنْ أَنْتُمْ أَمْلَقْتُمْ فَتَعَفَّفُوا وَإِنْ کَانَ فَضْلُ الْخَیْرِ فِیکُمْ فَأَفْضِلُوا
Flag Counter