Maktaba Wahhabi

125 - 222
زید بن عمرو بن نفیل: میں اللہ کی لعنت اور اس کا غضب نہیں اٹھا سکتا۔ کیا تم کسی ایسے دین کی طرف راہنمائی کرسکتے ہو جس میں یہ مصیبتیں نہ ہوں؟ اس نے بھی وہی جواب دیا جو یہودی عالم نے دیا تھا۔ عیسائی عالم: ایسا دین صرف دین حنیف ہوسکتا ہے۔ زید دونوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر چلے آئے۔ ان دونوں عالموں نے متفقہ طور پر جس دین ابراہیم کی خبر دی تھی، زید بن عمرو بن نفیل اسی دین پر راضی ہوگئے تھے۔ واپسی پر جب مکہ کے باہر پہنچے تو انھوں نے ہاتھ بلند کرکے کہا: ((اَللّٰہُمَّ! إِنِّي عَلٰی دِینِ إِبْرَاہِیمَ)) ’’اے اللہ! بے شک میں ابراہیم علیہ السلام کے دین پر ہوں۔‘‘ [1]
Flag Counter