Maktaba Wahhabi

172 - 222
اپنی لپیٹ میں لے لیا سوائے ان کے جن پر اللہ کا خاص کرم ہوا اور وہ اس فتنے سے علیحدہ رہے۔ انھی میں سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ علی رضی اللہ عنہ نے جب خلافت کی بیعت لی تو اشعث رضی اللہ عنہ نے ان سے بیعت کی اور اپنے علاقے میں ان کے احکام نافذ کیے۔ جب اہل عراق اور اہل شام کے لشکروں میں جنگ ہوئی تو اشعث رضی اللہ عنہ دونوں لشکروں میں مفاہمت کرانے والوں میں سے تھے۔ اشعث رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چالیس دن بعد سن40 ھ میں فوت ہوئے۔ رضی اللّٰہ عنہ وارضاہ۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
Flag Counter