Maktaba Wahhabi

174 - 222
میرا مال لے جائے گا۔ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ ......﴾ ’’ بے شک جو لوگ اللہ کا عہد اور اپنی قسمیں تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں، ان لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو گا۔‘‘ [1] صالح بن عمر، اعمش سے، وہ شقیق سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ حَلَفَ عَلٰی یَمِینٍ ہُوَ فِیہَا فَاجِرٌ لِّیَقْتَطِعَ بِہَا مَالًا، لَقِيَ اللّٰہَ وَہُوَ عَلَیْہِ غَضْبَانُ)) ’’جس نے قسم اٹھائی اور وہ اس قسم میں جھوٹا ہو تاکہ اس جھوٹی قسم کے ذریعے سے مال حاصل کرے تو وہ قیامت کو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ اللہ اس پر ناراض ہوگا۔‘‘ اس کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا .......﴾ ’’ بے شک جو لوگ اللہ کا عہد اور اپنی قسمیں تھوڑی قیمت کے بدلے میں بیچ ڈالتے ہیں۔‘‘ (شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اتنے میں اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور پوچھنے لگے: ابوعبدالرحمن (عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ)تم سے کیا بیان کررہے تھے؟ ہم نے ان کی
Flag Counter