Maktaba Wahhabi

175 - 222
بیان کردہ حدیث کے متعلق بتایا۔ اشعث رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: یہ آیت خاص میرے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ میرا ایک آدمی سے جھگڑا ہوگیا تھا تو میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمھارے پاس کوئی دلیل ہے؟ میں نے نفی میں جواب دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب وہ قسم اٹھائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ((مَنْ حَلَفَ عَلٰی یَمِینٍ ہُوَ فِیہَا فَاجِرٌ لِّیَقْتَطِعَ بِہَا مَالًا، لَقِيَ اللّٰہَ وَ ہُوَ عَلَیْہِ غَضْبَانُ)) تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا ........﴾۔ [1] سفیان، منصور اور اعمش سے، وہ ابو وائل سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے کہا: عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَحْلِفُ رَجُلٌ عَلٰی یَمِینِ صَبْرٍ یَّقْتَطِعُ مَالًا وَ ہُوَ فِیہَا فَاجِرٌ إِلَّا لَقِيَ اللّٰہَ وَ ہُوَ عَلَیْہِ غَضْبَانُ)) ’’کوئی آدمی پختہ قسم اس لیے کھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے سے حرام مال حاصل کرے، اگر وہ ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہوگا۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا ......﴾ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کر رہے تھے کہ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ آگئے اور
Flag Counter