Maktaba Wahhabi

55 - 222
کَنْزُکَ، أَنَا کَنْزُکَ، فَیَتَّقِیہِ بِیَدِہٖ فَیَلْقَمُہَا)) ’’وہ اونٹ جن کا حق (زکاۃ) ادا نہیں کیا ہوگا، قیامت کے دن آئیں گے اور اپنے مالک کو اپنے پاؤں سے روندیں گے۔ گائیں اور بکریاں آئیں گی، وہ بھی اپنے مالک کو کھروں سے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے ماریں گی۔ اور خزانہ (مال) گنجا سانپ بن کر آئے گا۔ قیامت کے دن جب وہ (سانپ کی شکل کا خزانہ) اپنے مالک سے ملے گا تو مالک اس سے دو دفعہ بھاگ جائے گا، پھر وہ مال، یعنی سانپ سامنے آئے گا تو مالک پھر بھاگنے کی کوشش کرے گا اور کہے گا: تو میرے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے؟ وہ کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔ وہ اس سے بچاؤ کے لیے اپنا ہاتھ اس کی طرف کرے گا تو وہ اس کے ہاتھ کا لقمہ بنالے گا۔‘‘ [1]
Flag Counter