Maktaba Wahhabi

88 - 222
زید رضی اللہ عنہ لشکر کے ساتھ واپس مدینہ آگئے۔ تاریخ اس سے آگے کے حالات بیان نہیں کرتی، البتہ مرور ایام کے ساتھ ان کا نام جنگ صفین میں علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں ایک بار پھر ملتا ہے۔ زید رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ کے بہادر، جنگجو، مخلص اور مقرب ساتھیوں میں سے تھے۔ جنگ صفین کے بعد ہر گروہ سے الگ تھلگ ہوکر کوفہ جابسے اور وہیں کِندہ کے علاقے میں اپنا گھر بناکر رہنے لگے۔[1] وہاں اپنے رب کی عبادت میں مصروف رہتے اور آنے جانے والے دوستوں کی خدمت تواضع کرتے اور بھلائی کے کاموں کی طرف راہنمائی کرتے رہتے۔ اسی طرح روز و شب گزرتے رہے۔ بالآخر 68 ھ میں وقت مقرر آگیا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ رَحِمَہُ اللّٰہُ رَحْمَۃً وَّاسِعَۃً وَ أَسْکَنَہٗ فَسِیحَ جِنَانِہٖ بِمِقْدَارِ مَا قَدَّمَ مِنْ خَیْرٍ لِلإِْسْلَامِ
Flag Counter