Maktaba Wahhabi

15 - 94
11 ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا: حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مکمل وضو کیا کرو اور انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو۔‘‘ [سنن اربعہ] 12 ہاتھ پاؤں دھوتے ہوئے پہلے دائیں ہاتھ پاؤں کو دھونا: حدیث میں ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتا پہنتے ہوئے اور طہارت میں دائیں طرف پسند تھی۔‘‘ [بخاری،مسلم] 13 چہرہ،ہاتھ،بازو اور پاؤں کو ایک سے زیادہ(تین مرتبہ تک)دھونا۔ 14 پانی بہاتے ہوئے اعضاء ِوضو کو ملنا۔ 15 پانی کے استعمال میں میانہ روی اختیارکرنا:حدیث میں ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مُد پانی سے وضو کیا کرتے تھے۔‘‘ [بخاری،مسلم] 16 بازو اور پاؤں دھوتے ہوئے مبالغہ کرنا: ایک حدیث میں ہے کہ: ’’ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو اپنے بازؤوں کو کندھوں تک اور اپنے پاؤں کو پنڈلیوں تک دھوتے اور پھر کہتے:
Flag Counter