Maktaba Wahhabi

16 - 94
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔‘‘ [مسلم] 17 مکمل وضو کرنا اور ہر عضو کو اچھی طرح دھونا۔ 18 وضو کے بعد یہ دعا پڑھنا: ﴿أشْہَدُ أنْ لَّا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ وَأشْہَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ ’’ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ اس دعا کے پڑھنے کی فضیلت حدیث میں یہ بیان کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئے جاتے ہیں،وہ جس میں سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔ [مسلم] 19 وضو کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے،پھر دو رکعات نماز اس طرح ادا کرے کہ اس میں دنیاوی خیالات سے بچا رہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔‘‘ [بخاری،مسلم] نوٹ:مسلمان دن اور رات میں کئی مرتبہ وضو کرتا ہے،پانچ نمازوں کے
Flag Counter