Maktaba Wahhabi

25 - 94
وَاجْعَلْ مِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَمِنْ أَمَامِیْ نُوْرًا،وَاجْعَلْ مِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا،اَللّٰہُمَّ أَعْطِنِیْ نُوْرًا [مسلم] ’’ اے اللہ ! میرے دل میں،میری زبان میں،میرے کانوں میں،میری نظر میں،میرے پیچھے،میرے آگے،میرے اوپراور میرے نیچے نور کردے اور مجھے نور عطا فرما۔‘‘ ٭ سکون اور وقار کے ساتھ چلنا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ جب تم اقامت سن لو تو تم نماز کی طرف پُر سکو ن اور باوقار حالت میں جایا کرو۔‘‘ [بخاری،مسلم] ’سکون‘ سے مراد ہے حرکات میں ٹھہراؤ پیدا کرنا اور بے ہودگی سے بچنا۔اور ’وقار ‘سے مراد ہے نظر کو جھکانا،آواز کو پست رکھنا اور اِدھر اُدھر نہ دیکھنا۔ ٭ مسجد کی طرف چل کر جانا فقہاء نے لکھا ہے کہ مسجد کی طرف جاتے ہوئے چھوٹے چھوٹے اور قریب قریب قدم اٹھانے چاہییں اور جلدی نہیں کرنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل ہوں۔اس کی دلیل درج ذیل حدیث
Flag Counter