Maktaba Wahhabi

26 - 94
ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ کیا میں تمھیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹاتا اور درجات کو بلند کرتا ہے؟صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی چیزیں ذکر فرمائیں،ان میں سے ایک یہ تھی:’’مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا۔‘‘ [مسلم] ٭ مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں: ﴿اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ’’ اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ [نسائی،ابن ماجہ،ابن خزیمہ اور ابن حبان] ٭ مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں اندر رکھنا حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ ہے کہ ’’ جب تم مسجد میں داخل ہونے لگو تو پہلے دایاں پاؤں اندر رکھو اور باہر نکلنے لگو تو پہلے بایاں پاؤں باہر رکھو۔‘‘ [الحاکم:صحیح علی شرط مسلم،ووافقہ الذہبی]
Flag Counter