Maktaba Wahhabi

41 - 94
٭ رات کی نفل نماز کو لمبا کرنا سنت ہے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کونسی نماز افضل ہے؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس میں لمبا قیام کیا جائے۔‘‘ [مسلم] ٭ نفل نماز میں قراء تِ قرآن کے دوران آیاتِ عذاب کو پڑھتے ہوئے اللہ کی پناہ طلب کرنا(مثلاً یوں کہنا:اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِکَ)اور آیاتِ رحمت کو پڑھتے ہوئے اللہ کی رحمت کا سوال کرنا(مثلاً یوں کہنا:اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ)اور جن آیات میں اللہ کی پاکیزگی بیان کی گئی ہو ان کو پڑھتے ہوئے(سبحان اللہ)کہنا سنت ہے۔ ایک حدیث میں ہے: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے اور جب کسی ایسی آیت سے گزرتے جس میں تسبیح ہوتی وہاں تسبیح پڑھتے اور جس میں اللہ سے سوال کرنے کا ذکر ہوتاوہاں اس سے سوال کرتے اور جس میں عذاب کا ذکر آتاوہاں اللہ کی پناہ طلب کرتے۔‘‘ [مسلم] قیام اللیل کیلئے معاون اسباب دعا کرنا،رات کو جلدی سونا،دوپہر کو قیلولہ کرنا،گناہوں سے پرہیز
Flag Counter