Maktaba Wahhabi

40 - 94
آغازدو ہلکی پھلکی رکعات سے کیا جائے تاکہ انسان بعد کی لمبی نماز کیلئے تیار ہو جائے۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب رات کے قیام کیلئے کھڑا ہو تو دو ہلکی پھلکی رکعات سے نماز کا آغاز کرے۔‘‘ [مسلم] ٭ رات کی نفل نماز کا آغاز درج ذیل دعا سے کرنا صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے: ﴿اَللّٰہُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَإِسْرَافِیْلَ،فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ،أَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ إِہْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِکَ،إِنَّکَ تَہْدِیْ مَنْ تَشَائُ إِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْم [مسلم] ’’ اے اللہ ! اے جبریل،میکائیل اور اسرافیل کے رب ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے ! اے غیب اور حاضر کو جاننے والے ! تو اپنے بندوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف میں فیصلہ کرتا ہے۔مجھے اپنے حکم سے ان اختلافی باتوں میں حق کی طرف ہدایت دے،بے شک تو ہی جس کو چاہے صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرنے والا ہے۔‘‘
Flag Counter