Maktaba Wahhabi

45 - 94
کردے جتنی دوری تو نے مشرق ومغرب کے درمیان کردی ہے۔اے اللہ ! مجھے میرے گناہوں سے اس طرح صاف کردے جس طرح سفید کپڑا مَیل سے صاف کیا جاتا ہے۔اے اللہ ! مجھ سے میری کوتاہیوں کو برف،پانی اور اولوں کے ساتھ دھو دے۔‘‘ یاد رہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد استفتاح کی کچھ اور دعائیں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں،ان میں سے جو دعا بھی آپ پڑھناچاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ ٭ قراء ت سے پہلے أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھنا۔ ٭ پھر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا۔ ٭ فاتحہ کے بعد آمین کہنا۔ ٭ آمین کہنے کے بعد ظہر،عصر،مغرب اور عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر،جمعہ اور ہر نفل نماز کی دونوں رکعتوں میں کسی اور سورت کی قراء ت کرنا۔مقتدی صرف سرّی نمازوں(ظہر،عصر)میں فاتحہ کے بعد کسی دوسری سورت کی قراء ت کرسکتا ہے،جہری نمازوں(مغرب،عشاء،فجراور جمعہ)میں نہیں۔ ٭ رکوع وسجود میں تسبیحات یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ اور
Flag Counter