Maktaba Wahhabi

46 - 94
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأعْلٰی کا ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھنا۔ نمازی کو صرف انہی تسبیحات پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے ان کے علاوہ دوسری دعائیں بھی پڑھنی چاہییں جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں۔خاص طور پر سجدہ میں۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’ بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے،لہذا تم کثرت سے دعا کیا کرو۔‘‘ [مسلم] ٭ رکوع سے سر اٹھانے کے بعد رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہنا،پھر درج ذیل دعا کا پڑھنا: ﴿اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئَ الْأرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْئٍ بَعْدُ أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ،اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ،وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ[مسلم] ’’ اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں۔اتنی تعریفیں جن سے آسمان،زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے،سب بھر جائے۔اے تعریف
Flag Counter