Maktaba Wahhabi

47 - 94
اور بزرگی کے لائق!سب سے سچی بات جو بندے نے کہی اورہم سب تیرے بندے ہیں،وہ یہ ہے کہ اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں۔اور کسی بزرگی والے کو اس کی بزرگی تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔‘‘ ٭ دو سجدوں کے درمیان رَبِّ اغْفِرْ لِیْ،رَبِّ اغْفِرْ لِیْ پڑھنا۔ ٭ آخری تشہد میں سلام پھیرنے سے پہلے یہ دعا پڑھنا: ﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ،وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ [بخاری ومسلم] ’’ اے اللہ ! میں عذاب جہنم،عذاب قبر،زندگی اور موت کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ نوٹ:نماز کی مذکورہ قولی سنتوں میں سے بیشتر سنتیں ایسی ہیں جن پر ہر رکعت میں عمل کیا جا سکتا ہے،چاہے فرض نمازہو یا نفل۔اور اگر فرض اور نفل نمازوں کی ہر رکعت کی مذکورہ سنتوں کو جمع کرلیا جائے تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ دن اور رات میں کتنی زیادہ سنتوں کا ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔اِن قولی سنتوں میں سے آٹھ سنتیں ایسی ہیں جن پر ہر رکعت میں عمل ہو سکتا ہے۔اور پانچوں فرض نمازوں کی سترہ رکعات میں ان پر عمل کیا جائے تو یہ مجموعی طور پر(۱۳۶)سنتیں ہو جائیں گی۔اور دن اور رات کی نفل نماز کی کل رکعات(۲۵)ہوں اور ہر رکعت
Flag Counter