Maktaba Wahhabi

110 - 131
’’اے اللہ، لوگوں کے پروردگار تکلیف دور کر اسے شفا بخش تو ہی شفا دینے والا ہے۔ نہیں ہے شفا مگر تیری ہی طرف سے، ایسی شفا کہ کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔‘‘ ۵… ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ)) [1] ’’ہر وسوسہ ڈالنے شیطان اور ہر ملامت کرنے والی نگاہ سے اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ ۶… ((أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَبَرَأَ وَذَرَأَ،وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآئِ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ إِلاَّ طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمٰنُ)) [2] ’’اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ پناہ چاہتا ہوں جن سے کوئی نیک اور فاجر نکل نہیں سکتا۔ ان چیزوں کے شر سے جنہیں پیدا کیا۔ پیدا کیا اور پھیلایا۔ اور اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترے اور س چیز کے شر سے جو اس میں داخل ہو۔ اس شر سے جو زمین میں پھیلی۔ اور اس شر سے جو زمین سے نکلے۔ رات اور دن کے فتنوں کے شر سے، اور ہر کھٹکھٹانے والے کے شر سے مگر جو بھلائی کی پکار لگائے اے رحمن۔‘‘
Flag Counter