Maktaba Wahhabi

37 - 131
کے ذریعے اس کے اجر و ثواب کی اُمید بندھ جاتی ہے۔ اللہ عزوجل کی قیام کے ذریعے عبادت گزاری … اور فرض منصبی کے ساتھ صبر و رضا کی شرط … کڑوے حقائق کو میٹھا بنا کر رکھ دیتی ہے اور پھر اس عبادت گزاری کے اجر کی حلاوت مٹھاس اس کے صبر والی کڑواہٹ کو بھلا دیتی ہے۔ اس موضوع سے متعلق نہایت نفع بخش چیزوں میں سے انتہائی فائدہ مند بات صحیح سند سے مروی نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا درج ذیل ارشادِ گرامی ہے۔سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا نَظَرَ أَحَدُکُمْ إِلیٰ مَنْ فُضِّلَ عَلَیْہِ فِی الْمَالِ وَالْخَلْقِ فَلْیَنْظُرْ إِلیٰ مَنْ ھُوَ أَسْفَلَ مِنْہُ مِمَّنْ فُضِّلَ عَلَیْہِ۔)) [وَفِيْ حَدِیْث آخر]’’ أُ نْظُرُوْا إِلیٰ مَنْ ھُوَ أَسْفَلَ مِنْکُمْ، وَلَا تَنْظُرُوْا إِلیٰ مَنْ ھُوَ فَوْقَکُمْ، فَھُوَ أَجْدَرُ أَنْ لاَّ تَزْدَرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ۔)) [1] ’’جب تم میں سے کوئی شخص ایسے آدمی کی طرف دیکھے کہ جو اس سے مال و دولت اور شکل و صورت میں بڑھ کر ہے تو اُسے چاہیے کہ (اللہ کی حمد و تعریف اور اس کا شکر کرنے کے لیے) اُس آدمی کی طرف دیکھے جو اس سے (مال و دولت اور شکل و صورت میں) کم ہو۔‘‘ دوسری حدیث میں ہے کہ فرمایا: ’’اس شخص کی طرف دیکھو جو (مال و دولت،
Flag Counter