Maktaba Wahhabi

141 - 728
حدیث کس کتاب میں کس جگہ پر ہے؟ اس سے مطلع فرمائیے اور وہ افعال یہ ہیں : 1۔ ایک تو اذان میں ’’ اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر‘‘ ایک ایک بار جدا جدا دیر دیر کے بعد پکارتے ہیں اور ’’أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، وأشھد أن محمداً رسول اللّٰه ‘‘ کو پہلے موذن چپکے چپکے کہتا ہے، بعد اس کے بلند آواز سے۔ 2۔ تکبیر میں سوا ’’قد قامت الصلاۃ‘‘ کے سب کو ایک ایک بار کہتے ہیں ۔ 3۔ وقت تکبیر اور نیت باندھنے کے جیب یا کان سے مسواک نکال کر دو چار بار منہ میں پھیرتے ہیں اور بدستور جلدی سے نماز پڑھتے ہیں ۔ 4۔ رکعاتِ اولین میں بعد فاتحہ کے کسی سورت کو ختم کرتے ہیں ، اس کے بعد سورت اخلاص بھی ضرورت پڑھتے ہیں ، خواہ جماعت میں امام ہو خواہ منفرد۔ 5۔ جب امام ’’سمع اللّٰه لمن حمدہ‘‘ کہتا ہے تو کل جماعت ’’ربنا ولک الحمد حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ‘‘ بآواز بلند کہتے ہیں ۔ 6۔ جب صفیں باندھتے ہیں تو ایک مصلی [نمازی] کے پیر کی خنصر دوسرے مصلی [نمازی] کی خنصر سے ملی رہتی ہے، بلکہ ایک کی دا ہنی خنصر دوسرے کی بائیں خنصر پر چڑھی رہتی ہے اور یہ انتظام ہر رکعت میں رہتا ہے۔ 7۔ درمیان دونوں سجدوں کے جو جلسہ ہے، اس میں ’’اللّٰهم اغفرلي۔۔۔‘‘ پوری دعا کو سب جماعت بالجہر پڑھتے ہیں ۔ ان سب کی سند ازراہِ کریم الخلقی مرحمت فرمائی جائے۔ بینوا تؤجروا۔ جواب: جواب 1۔’’أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، أشھد أن محمد رسول اللّٰه ‘‘ کو پہلے چپکے چپکے کہنا، پھر بلند آواز سے کہنا حدیث سے ثابت ہے اور وہ حدیث حسبِ ذیل ہے، جو مشکوۃ شریف (ص: ۶۳ مطبوعہ مجتبائی دہلی) میں ہے: وعنہ قال: قلت: یا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم علمني سنۃ الأذان، قال: فمسح مقدم رأسہ، قال: تقول: (( اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر، ترفع بھا صوتک، ثم تقول: أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، أشھد أن محمدا رسول اللّٰه ، أشھد أن محمدا رسول اللّٰه ، تخفض بھا صوتک، ثم ترفع صوتک بالشھادۃ: أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰه ، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه ، أشھد أن محمداً رسول اللّٰه ، حي علیٰ الصلاۃ، حي علیٰ الصلاۃ، حي علیٰ الفلاح، حي علیٰ الفلاح، فإن کان صلاۃ الصبح، قلت: الصلاۃ خیر من النوم، الصلاۃ خیر من النوم، اللّٰه أکبر اللّٰه أکبر، لا إلٰہ إلا اللّٰه )) (رواہ أبو داود) [1] [ابو محذورہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کی: الله کے رسول! مجھے اذان کا طریقہ سکھا دیں ۔
Flag Counter