Maktaba Wahhabi

296 - 728
بھی یہی ہے۔ نیز مصنف نے جو تینوں خلفا سے روایت کیا ہے، وہ بھی اس موقف کی تائید کرتا ہے] ان عباراتِ مذکورہ بالا کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر امام کی نماز میں کسی طرح کی کچھ کمی واقع ہوجائے اور مقتدی اس کمی کو پوری کر لے تو مقتدی کی نماز پوری ہوجائے گی۔ امام کی اس کمی سے متقدی کی نماز میں کچھ خلل واقع نہ ہوگا۔ و الله تعالیٰ أعلم اگر اہلِ حدیث اس صورت میں ان کے ساتھ شامل ہو کر نماز نہ پڑھیں ، بلکہ علیحدہ ہو کر نمازِ عید ادا کریں تو ان پر شرعی الزام اور وعید دونوں ہے۔ شرعی الزام تو مذکورہ بالا آیات اور احادیث کی مخالفت ہے اور وعید یہ ہے کہ الله تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَ لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ تَفَرَّقُوْا وَ اخْتَلَفُوْا مِنْم بَعْدِ مَا جَآئَ ھُمُ الْبَیِّنٰتُ وَ اُولٰٓئِکَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾ [آل عمران: ۱۰۵] [اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ، جو الگ الگ ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے، اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح احکام آچکے اور یہی لوگ ہیں ، جن کے لیے بہت بڑا عذاب ہے] اس مضمون کی اور بھی بہت آیتیں اور حدیثیں ہیں ۔ و اللّٰه تعالیٰ أعلم۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه (۴؍ذی القعدۃ ۱۳۳۰ھ) الجواب صحیح۔ کتبہ: أبو یوسف محمد عبد المنان غازیپوري، مدرس مدرسہ ریاض العلوم دہلی (۱۹/ ذی القعدہ ۱۳۳۰ھ) الجواب صحیح۔ کتبہ: محمد عبد القدیر۔ الجواب صحیح والمجیب نجیح۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه المؤی۔ الجواب صحیح والمجیب مصیب۔ کتبہ: السید محمد عبدالحفیظ۔ الجواب صحیح لا ریب فیہ۔ محمد إسماعیل۔ الجواب صحیح والرأي نجیح۔ حررہ تلطف حسین۔ من یرد اللّٰه بہ خیرا یفقھہ فی الدین۔ محمد عبدالعزیز خلف مولوی عبد السلام مبارکپوري۔ نمازِ عید میں امام کے پیچھے کھڑے ہونے کی کیفیت: سوال: مخفی نہ رہے کہ اس امر کا خیال و لحاظ ضروری ہے کہ مقلدین کے پیچھے نماز درست و صحیح ہے یا نہیں ؟ اگر درست و صحیح ہے اور آدمی بیل گاڑی وغیرہ کی آمد و رفت کے لیے ایک سڑک جنوباً و شمالاً لانبی بنی ہوئی ہے اور اکثر اوقات اس سڑک پر آدمی و گاڑی وغیرہ کی آمد و رفت رہا کرتی ہے۔ ایک میدان میں عین اسی سڑک پر بہت بڑا سایہ دار ایک پیپل کا درخت ہے، جس کے سبب سے درخت کے قریب پہنچ کر سڑک دو شاخہ ہوگئی ہے اور درخت کو بیچ میں رکھ کر درخت کے متصل پورب اور پچھم دونوں جانب سے درخت کو طی کر کے پھر مل گئی ہے۔ اُس درخت کے نیچے مصلیانِ اطراف و جوانب عیدین میں جمع ہو کر سڑک کی انھیں دونوں شاخوں پر صف باندھ کے عیدین کی نماز پڑھا کرتے ہیں ۔ ازروئے شرع
Flag Counter