Maktaba Wahhabi

93 - 728
پڑھوائے و نیز انگریزی کے ساتھ علم دینی بھی پڑھاتا جائے، آیا یہ انگریزی پڑھوانا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب: کوئی زبان فی نفسہ مذموم نہیں ہے۔ ہاں ناجائز بات بولنا خواہ کسی زبان میں ہو، البتہ مذموم ہے۔ زبانوں کا اختلاف الله تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے۔ الله تعالیٰ فرماتا ہے:﴿وَ مِنْ اٰیٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَ اَلْوَانِکُمْ﴾ [الروم، رکوع ۳] یعنی الله تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے آسمان اور زمین کا بنانا اور تمھاری زبانوں اور رنگوں کا مختلف ہونا۔ الله تعالیٰ نے ہر ایک امت میں یقینا رسول بھیجا ہے اور جب کبھی کسی قوم کی طرف کوئی رسول بھیجا ہے تو اسی قوم کی زبان میں بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا﴾ [سورۂ نحل، رکوع ۵] ’’یعنی بے شبہہ ہے اور بالیقین ہم نے ایک امت میں ایک رسول بھیجا ہے۔‘‘ نیز فرماتا ہے:﴿وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِہٖ﴾ [سورۂ إبراہیم، رکوع ۱] ’’یعنی ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا، مگر اسی قوم کی زبان میں ۔‘‘ ان آیات سے بخوبی ثابت ہے کہ انگریزوں کی طرف بھی بالیقین کوئی رسول بھیجا گیا ہے اور جو رسول بھیجا گیا ہے، انھیں کی زبان میں بھیجا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ کوئی زبان انگریزی ہو یا اور کوئی، فی نفسہٖ مذموم نہیں ہے، اس سے ثابت ہوا فی نفسہٖ کسی زبان کا سیکھنا یا سکھانا ممنوع نہیں ہے، بلکہ اگر کسی زبان کے سیکھنے یا سکھانے سے کوئی نیک غرض متعلق ہو تو اس کا سیکھنا یا سکھانا موجبِ اجر و ثواب ہے۔ "عن زید بن ثابت أن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم أمرہ أن یتعلم کتاب الیھود، حتی کتبت للنبي صلی اللّٰه علیہ وسلم کتبہ، وأقرأتہ کتبھم إذا کتبوا إلیہ"[1] (رواہ البخاري) یعنی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم کیا کہ یہودیوں کا لکھنا سیکھ لیں ، انھوں نے یہودیوں کا لکھنا سیکھ لیا، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط یہودیوں کے پاس لکھ بھیجتے اور یہودیوں کے خطوط جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو ان کو پڑھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا دیتے۔ (بخاری شریف، مطبوعہ احمدی: ۲/ ۱۰۶۸) کتبہ: محمد عبد اللّٰه ۔ صح الجواب، و اللّٰه أعلم بالصواب۔ کتبہ: أبو الفیاض محمد عبد القادر اعظم گڑھی مؤی۔ دینار اور درہم کی مقدار: سوال: ایک عربی دینار سکہ رائج الوقت کے حساب سے کتنے ہوئے اور عربی ایک درہم سکہ رواجی سے کتنے آنہ بھر ہوئے؟ جواب: عربی دینار ایک مثقال یعنی ۴ ماشہ سونے کا ہوتا ہے اور عربی درہم سکہ رائج الوقت کا ایک تہائی ہوتا ہے، یعنی تین درہم عربی اس وقت کے ایک روپیہ کے برابر ہوتا ہے۔ و اللّٰه أعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه
Flag Counter