Maktaba Wahhabi

220 - 728
انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو بندہ اپنی ہتھیلیوں کو پھیلا کر ہر نماز کے بعد کہے گا: ’’اللّٰهم إلٰھي وإلہ إبراھیم۔۔۔‘‘ [اے اللہ ! اے میرے اور ابراہیم کے الٰہ!] تو ہر گز الله تعالیٰ اس کے ہاتھوں کو نامراد نہ پھیرے گا۔‘‘[1] اس حدیث کی تائید ابن ابی شیبہ کی یہ حدیث جو اسود عامری کے باپ سے مروی ہے، کرتی ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ فجر پڑھی، جب حضرت نے سلام پھیرا تو مڑ کر بیٹھے اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور دعا کی۔[2] الحدیث عن سلمان رضی اللّٰه عنہ قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( إن ربک حیي کریم، یستحي من عبدہ، إذا رفع إلیہ یدیہ أن یردھما صفرا )) [3] (أخرجہ الأربعۃ إلا النسائي وصححہ الحاکم) [سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ بلاشبہ تمھارا پروردگاربہت حیادار اور سخی ہے، وہ اس بات سے شرماتا ہے کہ بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ انھیں خالی پھیر دے] ’’وعن عمر رضی اللّٰه عنہ قال: کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم إذا مد یدیہ في الدعاء، لم یردھما حتی یمسح بھما وجھہ‘‘ (أخرجہ الترمذي، [4]لہ شواھد، منھا حدیث ابن عباس عند أبي داود،[5] و مجموعھا یقتضي أنہ حدیث حسن۔ بلوغ المرام، ص: ۱۵۰، مطبوعہ بھوپال) [عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتے تو انھیں چہرے پر پھیر کر نیچے گرایا کرتے تھے]
Flag Counter