Maktaba Wahhabi

107 - 226
دُخُوْلُ مَکَّةَ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ مکہ مکرمہ اور مسجد حرام میں داخل ہونے کے مسائل مسئلہ 140: مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل وادی طوی (نیا نام آبار زاہد) میں رات بسر کرنا مسنون ہے۔ مسئلہ 141: مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے قبل غسل کرنا مستحب ہے۔ مسئلہ 142: مکہ مکرمہ میں دن کے وقت داخل ہونا مستحب ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّہ کَانَ یُلَبِّیْ مِنْ ذِیْ الْحُلَیْفَةِ حَتّٰی اِذَا یَبْلُغَ الْحَرَمَ ثُمَّ یُمْسِکُ حَتّٰی اِذَا جَاءَ ذَا طُوًی بَاتَ بِہ حَتّٰی یُصْبِحَ فَاِذَا صَلَّی الْغَدَاةَ اغْتَسَلَ وَزَعَمَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فَعَلَ ذٰلِکَ ۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ذوالحلیفہ سے تلبیہ پکارنا شروع کرتے حدود حرم میں پہنچتے تو رک جاتے اور رات ذی طویٰ میں بسر کرتے۔ پھر صبح کی نماز ادا کر لیتے تو غسل فرماتے (اور پھر مکہ معظمہ میں داخل ہوتے) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یقین رکھتے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 143: مکہ مکرمہ میں کدائی کے راستے داخل ہونا مستحب ہے اور باب الشبیکہ کے قریب محلہ شامیہ کی نچلی گھاٹی کے راستہ واپس آنا مستحب ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیُ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَدْخُلُ مَکَّةَ مِنْ کَدَاءٍ مِنْ ثِنِّیَةَ الْبَطْحَاءِ وَیَخْرُجُ مِنَ الثَّنِّیَةِ السُّفْلٰی ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [2]
Flag Counter