Maktaba Wahhabi

130 - 226
سعی فرض کی گئی ہے‘ لہٰذا سعی کرو۔‘‘ اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 207: صفا اور مروہ کی سعی کے لئے آنے سے قبل حجر اسود کا استلام کرنا مسنون ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 168کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 208: طواف مکمل کرنے کے بعد سعی کے لئے باب صفا سے گزر کر پہلے صفا پہاڑی پر آنا چاہئے اور راستے میں قرآن مجید کی آیت اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ پڑھنی چاہئے۔ مسئلہ 209: صفا پہاڑی پر اتنا چڑھنا چاہئے کہ بیت اللہ شریف نظر آنے لگے۔ مسئلہ 210: صفا پہاڑی پر قبلہ رخ کھڑے ہو کر دعاء کے لئے ہاتھ بلند کر کے تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہنا چاہئے۔ مسئلہ 211: تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہنے کے بعد درج ذیل کلمات تین مرتبہ کہنے چاہئیں اور درمیان میں دعائیں مانگنی چاہئیں۔ مسئلہ 212: تین مرتبہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ… کہنے کے بعد دعائیں مانگنا مسنون ہے۔ عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِ اللّٰہِ فِیْ قِصَّۃِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ قَالَ: ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَابِ اِلَی الصَّفَا فَلَمَّا دَنَا مِنَ الصَّفَا قَرَأَ ٭ اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ ﴾ اَبْدَأُ بِمَا بَدَا اللّٰہُ بِہٖ ، فَبَدَأَ بِالصَّفَا فَرِقِیَ عَلَیْہِ حَتّٰی رَاَی الْبَیْتَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَوَحَّدَ اللّٰہَ وَکَبَّرَہٗ وَقَالَ (( لاَ اِلٰہِ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَہَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ)) ثُمَّ دَعَا بَیْنَ ذٰلِکَ قَالَ مِثْلَ ہٰذَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ … اَلْحَدِیْثِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باب صفا سے صفا پہاڑی کی طرف نکلے‘ جب پہاڑی کے قریب پہنچے تو یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ’’بے شک صفا
Flag Counter