Maktaba Wahhabi

224 - 226
پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب! جو بوجھ اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں وہ ہمارے اوپر نہ ڈال ہمیں معاف فرما۔ ہمیں بخش دے ہم پر رحم فرما‘ تو ہی ہمارا آقا ہے کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘ (سورہ بقرہ،آیت نمبر286) 11 (( یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ )) [1] ’’اے دلوں کو پھیرنے والے! میرا دل اپنے دین پر جمادے۔‘‘ 12 (( اَللّٰہُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِیْ الْاُمُوْرِ کُلِّہَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْآخِرَۃِ )) [2] ’’الٰہی! ہمارا انجام سب ہی کاموں میں اچھا کیجئے اور دنیا کی رسوائی سے ہمیں پناہ دیجئے اور آخرت کے عذاب سے بھی۔‘‘ 13 (( اَللّٰہُمَّ مَغْفِرَتِکَ اَوْسَعُ مِنْ ذُنُوْبِیْ وَرَحْمَتِکَ اَرْجٰی عِنْدِیْ مِن عَمَلِیْ )) [3] ’’یا اللہ! میرے گناہوں کے مقابلے میں تیری مغفرت بہت وسیع ہے اور مجھے میرے عمل کے مقابلے میں تیری رحمت کی زیادہ امید ہے۔‘‘ 14 (( اَللّٰہُمَّ رَحْمَتِکََ اَرْجُوْا فَلاَ تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَّاَصْلِحْ لِیْ شَانِیْ کُلَّہٗ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ )) [4] ’’اے اللہ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں مجھے لمحہ بھر کے لئے بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر۔ میرے تمام حالات درست فرما دے۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔‘‘ 15 (( اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ )) [5] ’’اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنا پسند کرتا ہے مجھے معاف فرما۔‘‘ 16 (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ )) [6]
Flag Counter