Maktaba Wahhabi

60 - 226
ذٰلِکَ لِمَنْ لَّمْ یَکُنْ اَہْلُہ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ ﴾(196:2) ’’اور جب حج اور عمرے کی نیت کرو، تو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اسے پورا کرو اور اگر کہیں روک لئے جاؤ تو جو قربانی میسر آئے اللہ کی جناب میں پیش کرو اور جب تک قربانی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے (یعنی ذبح نہ ہو جائے) اپنے سر نہ مونڈو مگر جو شخص مریض ہو یا جس کے سر میں کوئی تکلیف ہو اور (اس وجہ سے وہ اپنا سرمنڈالے) تو اسے فدیہ کے طور پر روزے رکھنے چاہئیں یا صدقہ دینا چاہئے یا قربانی کرنی چاہئے پھر اگر تمہیں امن نصیب ہو جائے (اور تم حج سے قبل مکہ پہنچ جاؤ) تو جو شخص تم میں سے حج کا زمانہ آنے تک عمرے کا فائدہ اٹھائے وہ حسب مقدور قربانی دے اور اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے زمانے میں اور سات روزے گھر جا کر یعنی پورے دس روزے رکھے۔ یہ رعایت ان لوگوں کے لئے ہے جن کے گھر بار مسجد الحرام کے قریب نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے ان احکام کی خلاف ورزی سے بچو اور خوب جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے۔“ (سورة البقرہ‘ آیت نمبر 196) وضاحت: 1. روزے اور صدقہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث میں وضاحت ارشاد فرمائی ہے ” روزے تین رکھے جائیں یا چھ مسکینوں کو دو وقت کے کھانے کے برابر غلہ صدقہ کیا جائے ۔“جو تقریباً ساڑھے سات کلو بنتا ہے۔ ملاحظہ ہو مسئلہ نمبر 119۔ قربانی حدودِ حرم میں کسی جگہ بھی دی جا سکتی ہے۔2. اگر حرم میں خود قربانی نہ دی جا سکے تو کسی دوسرے سے دلوائی جا سکتی ہے۔3. یہ قربانی چونکہ کفارہ ہے اس لئے سارا گوشت مساکین اور فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہے اس لئے نہ خود کھانا چاہئے نہ کسی غنی کو ہدیہ دینا چاہئے۔ مسئلہ 26: حالت احرام میں خشکی پر شکار کرنا منع ہے اگر کوئی شکار کرے تو اسے شکار کئے گئے جانور کے برابر قربانی دینی چاہئے۔ ﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ وَ مَنْ قَتَلَہ مِنْکُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ہَدْیًا بٰلِغَ الْکَعْبَةِ اَوْ کَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَبَالَ اَمْرِہ عَفَا اللّٰہُ عَمَّا سَلَفَ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰہُ مِنْہُ وَاللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ ﴾ (95:5)
Flag Counter