Maktaba Wahhabi

62 - 226
مسلمان صفا اور مروہ کا طواف کرنے میں متذبذب تھے کہ شائد صفا اور مروہ کی سعی زمانہ شرک کی ایجاد ہے۔ مذکورہ بالا آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس خیال کی تردید فرمائی ہے۔ مسئلہ 29: حج ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت کرنا بھی جائز ہے۔ مسئلہ 30: وقوف عرفات حج کا رکن ہے۔ مسئلہ 31: مزدلفہ میں اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کرنے کا حکم ہے۔ مشعر الحرام کے قریب وقوف کرنا افضل ہے۔ ﴿ لَیْسَ عَلَیْکُم جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَبِّکُمْ فَاِذَا اَفَضْتُمْ مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْکُرُوا اللّٰہَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْکُرُوْہُ کَمَا ہَدَاکُمْ وَ اِنْ کُنْتُمْ مِّنْ قَبْلِہ لَمِنَ الضَّآلِّیْنَ ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حَیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ وَاسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ﴾(2: 198، 199) ”اگر حج کے ساتھ تم لوگ اپنے رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ‘ تو اس میں کوئی حرج نہیں پھر جب عرفات سے (واپس) چلو تو مشعر الحرام (مزدلفہ) کے پاس ٹھہرکر اللہ کو یاد کرو اور اس طرح یاد کرو جس کی ہدایت اس نے تمہیں دی ہے ورنہ اس سے پہلے تو تم لوگ بھٹکے ہوئے تھے پھر جہاں سے دوسرے لوگ پلٹتے ہیں وہیں سے تم بھی پلٹو اور اللہ سے معافی مانگو یقینا وہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔“ (سورة البقرة، آیت نمبر 198۔199) مسئلہ 32: ایام تشریق میں اللہ تعالیٰ کو خوب یاد کرنے کا حکم ہے۔ مسئلہ 33: ایام تشریق میں منیٰ سے 12 ذی الحجہ کو واپس آنا جائز ہے‘ لیکن 13 ذی الحجہ کو واپس آنا افضل ہے۔ ﴿ وَاذْکُرُوا اللّٰہَ فِی اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلاَ اِثْمَ عَلَیْہِ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلاَ اِثْمَ عَلَیْہِ لِمَنِ اتَّقٰی وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْا اَنَّکُمْ اِلَیْہِ تُحْشَرُوْنَ﴾ (203:2) ”یہ گنتی کے چند روز ہیں جو تمہیں اللہ تعالیٰ کی یاد میں بسر کرنے چاہئیں پھر جو کوئی جلدی کر کے دو ہی دن میں واپس ہو گیا تو کوئی حرج نہیں اور جو کچھ زیادہ دیر ٹھہر کر پلٹا تو بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ یہ دن اس
Flag Counter