Maktaba Wahhabi

82 - 226
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جسے (احرام باندھنے کے لئے) جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے اور جسے تہہ بند نہ ملے وہ پائجامہ پہن لے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 71: اگر محرم بھول کر یا لا علمی میں سلے ہوئے کپڑے پہن لے یا سر کپڑے سے ڈھانک لے یا خوشبو استعمال کر لے یا ناخن نوچ لے یا بال اکھاڑلے تو اس پر کوئی فدیہ یا دم نہیں۔ البتہ یاد آتے ہی یا علم ہوتے ہی اس کام سے رک جانا ضروری ہے۔ عَنْ یَعْلٰی رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ اَتَی النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم رَجُلٌ وَہُوَ بِالْجِعْرَانَةِ وَاَنَا عِنْدَ النَّبِیِّ ا وَعَلَیْہِ مُقَطَّعَاتٌ یَعْنِی جُبَّةً وَہُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوْقِ فَقَالَ اِنِّیْ اَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَعَلَیَّ ہٰذَا وَاَنَا مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوْقِ فَقَالَ لَہ النَّبِیَّا (( مَا کُنْتُ صَانِعًا فِیْ حَجِّکَ )) قَالَ: اَنْزِعُ عَنِّیْ ہٰذِہِ الثِّیَابَ وَاَغْسِلُ عَنِّیْ ہٰذَا الْخَلُوْقَ فَقَالَ لَہ النَّبِیُّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم ((مَا کُنْتَ صَانِعًا فِیْ حَجِّکَ فَاصْنَعْہُ فِیْ عُمْرَتِکَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جعرانہ میں تھے تو ایک آدمی حاضر خدمت ہوا اور میں اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا وہ سائل جبہ پہنے ہوئے تھا اور اس میں خوشبو لگی ہوئی تھی۔ اس نے عرض کیا ”میں نے عمرہ کا احرام باندھا ہے اور میں نے یہ جبہ پہن رکھا ہے جس پر خوشبو لگی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا ”(اگر تم حج کرنا چاہتے تو) حج میں کیا کرتے؟“ اس نے عرض کیا ”میں یہ کپڑے اتار ڈالتا اور خوشبو دھو ڈالتا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو کچھ حج میں کرتے ہو وہی عمرے میں کرو۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 72: حالت حیض یا نفاس میں عمرہ یا حج کے لئے آنے والی خواتین کو بھی میقات سے احرام باندھنا چاہئے۔ مسئلہ 73: اگر بیماری کا خوف نہ ہو‘ تو حیض یا نفاس والی خواتین کو احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا چاہئے۔
Flag Counter