Maktaba Wahhabi

84 - 226
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھنے کے لئے الگ ہوئے اور غسل فرمایا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 79: احرام باندھنے سے قبل مردوں کا جسم پر خوشبو لگانا سنت ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ کُنْتُ اُطَیِّبُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم بِاَطْیَبِ مَا اَقْدِرُ عَلَیْہِ قَبْلَ اَنْ یُحْرِمَ ثُمَّ یُحْرِمُ ۔رَوَاہُ مُسْلِم[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام باندھنے سے قبل اچھی طرح خوشبو لگاتی تھی، پھر آپ احرام باندھتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 80: فرض نماز ادا کر کے احرام باندھنا مستحب ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم الظُّہْرَ بِذِی الْحُلَیْفَةَ ثُمَّ دَعَا بِنَاقَتِہِ فَاَشْعَرَہَا فِیْ صَفْحَةِ سَنَامِہَا الْاَیْمَنَ وَسَلَتَ الدَّمَ وَقَلَّدَہَا نَعْلَیْنِ ثُمَّ رَکِبَ رَاحِلَتَہ فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِہ عَلَی الْبَیْدَاءِ اَہَّلَ بِالْحَجِّ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ظہر کی) نماز ذوالحلیفہ میں ادا فرمائی اپنی (قربانی کی) اونٹنی طلب فرمائی، اس کی کوہان کی داہنی طرف ایک زخم لگایا، خون صاف کیا اور اس کے گلے میں دو جوتیوں کاہار ڈالا‘ پھر اپنی سواری (والی اونٹنی) پر سوار ہوئے، جب اونٹنی بیداء (مقام کا نام) پر سیدھی کھڑی ہوئی تو حج کے لئے تلبیہ پکارا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 81: احرام باندھنے کے لئے دو نفل ادا کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 82: احرام باندھنے سے پہلے حج اور عمرہ دونوں کی نیت کرنے کے لئے درج ذیل الفاظ کہنا مسنون ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم یُلَبِّیْ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِیْعًا یَقُوْلُ: لَبَّیْکَ عُمْرَةً وَحَجًّا ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
Flag Counter