Maktaba Wahhabi

96 - 226
مسئلہ 114: محرم عورت کے لئے دستانے پہننا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قَالَ (( وَلاَ تَنَقَّبِ الْمَرْاَةُ الْحَرَامُ وَلاَ تَلْبَسِ الْقُفَّازِیْنَ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”احرام والی عورت نقاب اور دستانے استعمال نہ کرے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ کَانَ الرُّکْبَانُ یَمُرُّوْنَ بِنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم مُحْرِمَاتٌ فَاِذَا حَاذَوْ بِنَا سَدَلَتْ اِحْدَانَا جِلْبَابَہَا مِنْ رَاسِہَا عَلَی وَجْہِہَا فَاِذَا حَاذَوْنَا کَشَفْنَاہُ ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ وَاَبُوْ دَاؤُدَ وَاِبْنُ مَاجَةَ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حالت احرام میں تھیں اور قافلے ہمارے سامنے سے گزرتے تھے جب وہ سامنے آتے تو ہم اپنی چادریں منہ پر لٹکا لیتیں اور جب وہ گزر جاتے‘ تو منہ کھول لیتیں۔ اسے احمد‘ ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: مذكوره بالا تمام ممنوعات میں سے کسی ایک پر بھی عمدًا (خواہ شرعی عذر ہی ہو) عمل کرنے سے بالترتیب ایک قربانی یا چھ مسکینوں کا کھانا( 7.5 کلو گرام گندم) یا تین دن کے روزے رکھنے ہوں گے۔ مسئلہ 115: احرام کی حالت میں خشکی کے جانور کا شکار کرنا اور ذبح کرنا دونوں منع ہیں۔ مسئلہ 116: احرام کی حالت میں کسی شکاری کی مدد کرنا بھی منع ہے۔ مسئلہ 117: اگر کوئی شخص حالت احرام میں نہ ہو اور وہ اپنے لئے ازخود شکار کرے تو محرم کے لئے کھانا جائز ہے لیکن اگر وہ محرم کو دینے کی نیت سے شکار کیا گیا ہو تو پھر محرم کے لئے کھانا جائز نہیں۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَةَ رضی اللّٰهُ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم خَرَجَ حَاجًّا وَخَرَجْنَا مَعَہ قَالَ فَصَرَفَ مِنْ اَصْحَابِہ فِیْہِمْ اَبُوْ قَتَادَةَ رضی اللّٰهُ عنہ فَقَالَ ((خُذُواْ سَاحِلَ الْبَحْرِ حَتّٰی تَلْقُوْنِیْ )) قَالَ فَاَخُذُوْا سَاحِلَ الْبَحْرِ فَلَمَّا انْصَرَفُوْا قِبَلَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَحْرَمُوْا کُلُّہُمْ اِلاَّ اَبَا قَتَادَةَ فَاِنَّہ لَمْ یُحْرِمْ فَبَیْنَمَا ہُمْ
Flag Counter