Maktaba Wahhabi

228 - 234
مَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ(الحج:78) دین کے بارے میں تم پر کسی قسم کی سختی نہیں ہے۔ اور فرما دیا: مَا یُرِیْدُ اللّٰه لِیْجْعَلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ حَرَجٍ(مائدہ:6) اللہ تم پر کسی قسم کی تنگی کرنا نہیں چاہتا۔ پس اللہ تعالیٰ نے وہی فرض فرمایا جو انسانی طاقت میں ہو، اور جو طاقت و قدرت سے خارج ہے وہ واجب نہیں ہے، حالت اضطراری میں ضرورت کے وقت جس کے بغیر چارہ نہیں ہے، حرام نہیں کیا، اضطرار کی حالت میں بندے نے حرام چیز پر بلا معصیت عمل کر لیا تو جائز ہے، کوئی گناہ نہیں۔
Flag Counter