Maktaba Wahhabi

27 - 234
منصفانہ تقسیم ہے۔ اس کے متعلق شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی اسی کتاب میں بہت ہی عمدہ اور مفصل بحث کی ہے۔ چنانچہ اسی پر اکتفا کرتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مالک الملک، ذوالجلال والاکرام ہماری اس سعی کو مقبول و منظور فرمائے اور اسے ہر خاص و عام کے لیے نفع مند اور توشہء آخرت بنائے آمین۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دعا ہے کہ اللہ احکم الحاکمین اس کتاب کو میٹرک و کالج کے طلبہ و طالبات کے نصاب میں شامل کروا دے تاکہ اُن کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا مل سکے اور اُن کی تمام تر سعی و کوشش اِسلام کو دُنیا میں نافذ کرنے میں صرف ہو سکے۔ اُن کے ہر اُٹھنے والے قدم سے دین اسلام دنیا میں مضبوط ہو اور کفر نیچا ہو جائے۔ ہم یہ بھی دُعا کرتے ہیں کہ اے حیات و موت کے پیدا کرنے والے! تو ہمیں اُس وقت تک ’’شہادت‘‘ کی بھی موت نہ دے جب تک تیرا دین ہمارے ہاتھوں تیری دُنیا میں نافذ نہ ہو جائے۔ اور جب دین نافذ ہو جائے تو ہمیں اس دُنیا میں رہنے کی کوئی خواہش نہیں۔ بس اُسی لمحے ’’شہادتِ حمزہ رضی اللہ عنہ ‘‘ جیسی شہادت کی موت عطا فرما دے۔ آمین یارب العالمین۔ ابن ابراہیم
Flag Counter