Maktaba Wahhabi

41 - 234
افسر﴾ خائن﴿یعنی امانت میں خیانت کرنے والا﴾ ہے۔ کیونکہ جو اصلح للتجارۃ﴿یعنی اہل﴾ نہیں ہے وہ سامان واسباب کو سستے داموں فروخت کر دے گا حالانکہ اس خریدار سے اچھا اور بہتر دوسرا خریدار موجود ہے، دام زیادہ دینے کو تیار ہے، پھر بھی﴿ایسے﴾ خریدار سے بوجہ خوف کے یا بوجہ دوستی اور مودت کے یا قرابت کی وجہ سے سستے داموں مال کو اٹھا دیتا ہے﴿یعنی بیچ دیتا ہے اسی طرح کسی چیز کا ٹھیکہ دیتا ہے﴾ تو یقینا یہ﴿حاکم و مجاز افسر﴾ خائن ہے۔ مال کا مالک یقینا اس سے بغض رکھے گا۔ اور اس کی مذمت اور برائی کر ے گا۔ اور اس کو خائن قرار دے گا۔یا قرابتداروں اور دوستوں کو نوازنے والا کہے گا۔ اور اس لیے والی﴿حاکمِ وقت﴾ اور وکیل﴿مجاز افسر﴾ کا فر ض ہے کہ ایسے لوگوں کو نائب نہ بنائے۔ اور جو اصلح للتجارۃ ہو یا زمین وغیرہ کے بارے میں اچھی مہارت رکھتا ہو، اس کو نائب مقرر کرے۔
Flag Counter