Maktaba Wahhabi

25 - 139
کی ذات اور اس کی (کونی) صفات میں غور کرنا، یہ چیزیں ایمان کا قوی سبب ہیں ، کیوں کہ ان مخلوقات کے اندر خالق کی قدرت و عظمت پر دلالت کرنے والی خلقت کی عظمت کا شاہکار اور محیر العقول استحکام اور حسن انتظام پایا جاتا ہے۔ اسی طرح تمام مخلوقات کی بے بسی اور ہر طرح سے اللہ کی طرف ان کی محتاجگی اور ضرورت نیز یہ کہ مخلوق اللہ عز وجل سے ایک لمحہ کے لئے بھی بے نیاز نہیں ہو سکتی، ان تمام چیزوں میں غور و فکر کرنا، یہ چیز بندے کے لئے اپنے تمام تر دینی و دنیاوی منافع کے حصول اور نقصان دہ امور کے دور کرنے میں اللہ کے لئے کمال خضوع، کثرت دعاء، اللہ کی طرف محتاجگی اور الحاح و زاری کے اظہار نیز اپنے رب پر قوی بھروسہ ‘ اس کے وعدے پر پورا اعتماد اور اس کے احسان و کرم کی شدید لالچ و خواہش کو واجب کرتی ہے، اور انہی چیزوں سے حقیقی معنوں میں ایمان حاصل ہوتا ہے اوراس میں قوت و استحکام پیدا ہوتاہے۔ اسی طرح اللہ عز وجل کی ان بیشمار خاص وعام نعمتوں میں غور و فکر کرنا
Flag Counter