Maktaba Wahhabi

46 - 139
﴿يَرْفَعِ اللّٰہُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ﴾ [1] اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان اور علم والوں کے درجات بلند فرماتا ہے۔ چنانچہ یہ لوگ اللہ کے نزدیک اور اللہ کے بندوں کے نزدیک دنیا و آخرت میں پوری مخلوق میں سب سے اعلیٰ مقام کے مالک ہیں ۔ انہیں یہ رتبۂ بلند محض ان کے سچے ایمان اور علم و یقین کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ (۱۱) اللہ کی کرامت(عزت و مقام) اور ہر طرح سے امن وسکون کی بشارت کا حصول: جیساکہ اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ [2] اور مومنوں کو خوشخبری سنا دیجئے۔
Flag Counter