Maktaba Wahhabi

59 - 139
خوف اور نور ایمانی کے حصول کی خواہش سے معمور ہوتا ہے، اور یہ ساری چیزیں صاحب ایمان کو ہر طرح کی بھلائی کا حکم دیتی ہیں اور ہر قسم کی برائی سے منع کرتی ہیں ۔ (۱۹) مخلوق میں سب بہتر لوگ دو قسم کے ہیں : اور وہ اہل ایمان ہی ہیں ، چنانچہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مثل المؤمن الذي یقرأ القرآن مثل الأترجۃ ریحھا طیب وطعمھا طیب، ومثل المؤمن الذي لا یقرأ القرآن مثل التمرۃ لا ریح لھا وطعمھا حلو، ومثل المنافق الذي یقرأ القرآن مثل الریحانۃ ریحھا طیب وطعمھا مر، ومثل المنافق الذي لا یقرأ القرآن کمثل الحنظلۃ لیس لھا ریح وطعمھا مر‘‘[1]
Flag Counter