Maktaba Wahhabi

56 - 139
(۱۷)اللہ عز وجل پر ایمان‘ خوشی وغم، خوف و امن: اطاعت و نافرمانی اور ان کے علاوہ ان سارے امور میں جو ہر شخص کو لا محالہ پیش آتے ہیں ‘ مومنوں کا ماویٰ و ملجا ہے، چنانچہ وہ خوشی ومسرت کے وقت ایمان ہی کی طرف رجوع کرتے (پناہ لیتے) ہیں ، چنانچہ وہ اللہ کی حمد کرتے اور اس کی ثنا بیان کرتے ہیں اور نعمتوں کو اللہ کے محبوب کاموں میں استعمال کرتے ہیں ، اسی طرح پریشانیوں ، دشواریوں اور ہموم و غموم کے وقت مختلف انداز میں ایمان کی طرف رجوع کرتے (پناہ لیتے) ہیں ، اپنے ایمان اور اس کی حلاوت و مٹھاس نیز اس پر مرتب ہونے والے اجر و ثواب سے تسلی حاصل کرتے ہیں اور رنج و ملال اور قلق و اضطراب کا مقابلہ دل کے سکون اور رنج و غم کو کافور کرنے والی پاکیزہ زندگی کی طرف رجوع کرکے کرتے ہیں ، اور خوف کے وقت بھی ایمان ہی کی طرف رجوع کرتے اور اس سے اطمینان حاصل کرتے ہیں ، اور اس سے ان کے ایمان ، ثابت قدمی، قوت اور بہادری میں اضافہ ہوتا ہے اور لاحق ہونے والا خوف جاتا رہتا ہے، جیسا کہ اللہ عز وجل نے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے
Flag Counter