Maktaba Wahhabi

95 - 139
’’ایمان و کفر کے مسائل ‘‘میں گفتگو کرنے والے بہت سے لوگوں نے اس باب کو مد نظر نہیں رکھا اور نہ ہی ظاہری و باطنی حکم کے درمیان تمیز کی جب کہ ظاہری و باطنی حکم کے درمیان فرق متواتر نصوص اور معروف اجماع کے ذریعہ ثابت ہے، (یہی نہیں) بلکہ یہ چیز دین اسلام میں بدیہی طور پر معلوم ہے،جو شخص اس میں غور کرے گا اسے اس بات کا علم ہوجائے گا کہ اہل اہواء و بدعات میں بہت سارے لوگ کبھی مومن خطاکار اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں سے جاہل و بے علم ہوتے ہیں ، اور کبھی (واقعی) باطن کے خلاف ظاہر کرنے والے منافق اور زندیق ہوتے ہیں ۔[1] دوسرا مطلب: نفاق کی قسمیں ۔ نفاق کی دو قسمیں ہیں : ایک نفاق اکبر اور دوسرا (اصل) نفاق سے کم تر نفاق، یا وہ نفاق جو ملت سے خارج کردیتا ہے اور دوسرا وہ جو ملت سے
Flag Counter