Maktaba Wahhabi

39 - 139
اور پاکیزہ زندگی‘ پاکیزہ حلال روزی‘ قناعت، نیک بختی، دنیا میں عبادت کی لذت و حلاوت اور انشراح صدر کے ساتھ اطاعت کے کاموں کی بجا آوری کو شامل ہے۔[1] امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’صحیح بات یہ ہے کہ پاکیزہ زندگی ان (مذکورہ) تمام چیزوں کو شامل ہے۔‘‘[2] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’قد أفلح من أسلم، ورزق کفافاً وقنعہ اللّٰہ بما آتاہ‘‘[3] جو شخص اسلام لایا، اسے بقدر کفاف (گزربسرکی) روزی عطاہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے عطاکردہ چیزوں پر قانع (قناعت کرنے والا) بنا دیا وہ کامیاب و کامراں ہوگیا۔
Flag Counter