Maktaba Wahhabi

90 - 139
جانب آتا ہے تو وہ بل کی دوسری جانب نرم حصہ کو اپنے سر سے مار کر باہر نکل جاتا ہے، اور’’نفق الیربوع‘ (نفقزبر کے ساتھ)وانتفق ونفق‘‘کا معنیٰ ہے کہ جنگلی چوہا اپنی جگہ سے نکل گیا، اور ’’نفّق الیربوع تنفیقاً ونافق‘‘کے معنیٰ اپنے نافقاء (سوراخ) میں داخل ہونے کے ہیں ۔ دین اسلام میں منافقت کرنے والے کے معنیٰ میں مستعمل لفظ ’’منافق‘‘ اسی سے مشتق ہے، اور’’نفاق‘‘ (ن ؔکے کسرہ کے ساتھ) منافق کے عمل کو کہتے ہیں ۔ نفاق کے معنیٰ ایک طرف سے اسلام میں داخل ہونے اور دوسری طرف سے اس سے نکل جانے کے ہیں ۔[1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لتتبعن سنن الذین من قبلکم، شبراً بشبرٍ، وذراعاً بذراعٍ، حتی لو دخلوا في جحر ضبٍ لاتبعتموھم‘‘
Flag Counter