Maktaba Wahhabi

98 - 139
دین کی پستی سے خوشی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت محسوس کرنا، چنانچہ ان چھ قسموں (میں سے کسی ایک) کا مرتکب جہنم کی سب سے نچلی تہ والوں میں سے ہوگا۔[1] ان دونوں اماموں (ابن تیمیہ و محمد بن عبد الوہاب رحمہما اللہ) کی ذکر کردہ تفصیلات سے نفاق اکبر کی درج ذیل قسمیں یا نشانیاں معلوم ہوئیں : ۱- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب۔ ۲- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب۔ ۳- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و نفرت۔ ۴- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں سے نفرت۔ ۵- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی پستی سے خوشی۔ ۶- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت و ناپسندیدگی۔ ۷- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن باتوں کی خبر دی ہے ان میں آپ کی تصدیق کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھنا۔
Flag Counter