Maktaba Wahhabi

30 - 100
اگر اس شخص نے سچ کہا ہے تو وہ یقینا جنت میں داخل ہوگا۔ ۸-اسلام جہنم سے نجات کا سبب ہے: چنانچہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ انہوں نے فرمایا: ایک یہودی لڑکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا ‘ وہ بیمار پڑگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لئے تشریف لائے اور اس کے سر کے پاس بیٹھے اور فرمایا: اسلام قبول کرلو‘ لڑکے نے پاس کھڑے اپنے باپ کی طرف دیکھا تو اس نے کہا: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات مان لو،چنانچہ اس نے اسلام قبول کرلیا، اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوئے باہر تشریف لائے: ’’ الحمدُ للّٰہِ الَّذي أنقذَه منَ النّارِ ‘‘[1] تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے اسے جہنم کی آگ سے نجات عطا فرمائی۔ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter