Maktaba Wahhabi

43 - 100
ہے جس سے اسلام نے خبر دار نہ کیا ہو، چنانچہ اسلام اللہ کی توحید اور اس پر ایمان لانے کا حکم دیتا ہے، علم ومعرفت کی رغبت دلاتا ہے، عدل وانصاف اور اقوال وافعال میں راست گوئی نیز نیکی ‘ صلہ رحمی اور قرابت داروں ‘ ہمسایوں ‘ دوستوں اور تمام مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے اور جھوٹ‘ ظلم ‘ سخت دلی‘ نافرمانی‘ بخیلی اور بد خلقی سے منع کرتاہے، وفا شعاری کا حکم دیتا ہے اور دھوکہ اور خیانت سے منع کرتا ہے، خیرخواہی‘ اجتماعیت‘ باہمی الفت و محبت اورنیک کاموں میں خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے اور ظلم و زیادتی‘ بغض و کینہ‘ فرقہ بندی‘ برے معاملات اور باطل طریقہ سے مال کھانے سے منع کرتا ہے، حقوق کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے اور حقوق غصب کرنے سے منع کرتا ہے، اسی طرح ہر اس چیز کا حکم دیتا ہے جو شریعت ‘ عقل اور فطرت ہر اعتبار سے عمدہ ‘ بھلی‘ نفع بخش اور بہتر ہوتی ہے اور ہر اس چیز سے منع کرتا ہے جو شریعت ‘ عقل اور فطرت ہر اعتبار سے بری اور گندی ہوتی ہے، نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں باہمی تعاون کا حکم دیتا ہے اور گناہ اور دشمنی کے کاموں میں تعاون کرنے نیز مخلوق سے لو لگانے اور محض ان کی
Flag Counter